سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا بھارتی وزیراعظم کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر ایف اے ٹی ایف پر تنقید
مودی منی لانڈرنگ میں معاونت اور دہشت گرد تنظیم راشتریا سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کی مالی مدد کر رہے ہیں.رحمان ملک
میاں محمد ندیم ہفتہ 23 فروری 2019 13:23
(جاری ہے)
کمیٹی کی جانب سے قرارداد پیش کرتے ہوئے عالمی بینک سے اپیل کی گئی کہ وہ بھارت کی جانب سے پانی کا بہاﺅ روکنے کا نوٹس لے کیونکہ یہ 1960 میں ہونے والے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے. قائمہ کمیٹی نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات اور دھمکیوں کے خلاف بھی قرارداد منظور کی. قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتی ہے، پاکستان پہلے ہی ان الزامات کو مسترد کرچکا ہے اور حتیٰ کہ حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں مدد اور تعاون کی بھی پیشکش کی ہے. قرارداد میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس واقعے کے حوالے سے مکمل خفیہ معلومات اور ثبوت پاکستان کو فراہم کرے تاکہ وہ اپنے ملک کی طرف سے غیرریاستی عناصر کے حملے میں کردار کی تفتیش کر سکے. سینیٹر رحمان ملک نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سربراہ مارشل بل انگسلیا کو خط لکھ کر مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ کریڈٹ فراڈ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث عالمی سطح پر مطلوب ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کارروائی کریں. رحمان ملک نے بتایا کہ انہوں نے خط میں تفصیلات تحریر کی تھیں کہ مودی منی لانڈرنگ میں معاونت اور دہشت گرد تنظیم راشتریا سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کی مالی مدد کر رہے ہیں. انہوں نے بتایا کہ اس کے جواب میں عالمی ادارے کے سربراہ نے جواب دیا کہ ان کے پاس اس سلسلے میں تفتیش کا کوئی طریقہ کار نہیں کیونکہ یہ ایک پالیسی ساز ادارہ ہے ہے جس کا کام منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے قانون سازی اور اصلاحات کے لیے سیاسی رضامندی کی راہ ہموار کرنا ہے. رحمان ملک نے اس جواب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پاس تفتیش کا کوئی طریقہ کار نہیں اور وہ وزیر اعظم نریندر کے خلاف کارروائی میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے تو وہ پاکستان جیسی خود مختار ریاست کے خلاف کیسے کارروائی کر سکتی ہے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ کی کمیٹی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سربراہ کو جواب دینے کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کرے گی.
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.