جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دیدیا،

شواہد میں ردو بدل پر سینئر پولیس کیخلاف صرف محکمانہ کارروائی کی سفارش ذیشان کے بھائی احتشام کا کردار مشکوک ،پولیس فورس میں ہونے کیوجہ سے محکمانہ تحقیقات اورشیڈول فور میں زیر نگرانی رکھنے کی سفارش ‘ نجی ٹی وی

ہفتہ 23 فروری 2019 15:37

جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دیدیا،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دیا ہے ،شواہد میں ردو بدل پر سینئر پولیس افسران ایس ایس پی اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے خلاف صرف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی نے مارے جانے والے ذیشان کے بھائی احتشام کا کردار بھی مشکوک قرار دیتے ہوئے پولیس فورس میں ہونے کی وجہ سے محکمانہ تحقیقات کرانے اور اسے شیڈول فور میں زیر نگرانی رکھنے کی سفارش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی داعش کے خلاف نیٹ ورک پر کام کر رہی تھی۔اہلکاروںنے ماضی کے ہولناک واقعات کے خوف سے فائرنگ کی۔ سانحہ میں کسی بھی موٹر سائیکل سوار حملہ آور کا سراغ نہیں مل سکا۔رپورٹ کے مطابق خلیل ، اہلیہ ، بیٹی کی ہلاکت کی ذمہ داری سی ٹی ڈی اہلکاروں پر عائد کی گئی ہے ۔ اہلکار وں کو اہم شہادتیں ضائع کرنے اور ٹمپرنگ کاذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔