فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کی منظوری خوش آئند ہے ‘افتخار بشیر

سپیشل اکنامک زون سی پیک کا حصہ ہے سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے تمام سہولتیں میسر ہونگی

بدھ 27 فروری 2019 14:06

فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کی منظوری خوش آئند ہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2019ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے پنجاب حکومت کی طرف سے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کی منظوری دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپیشل اکنامک زون سی پیک کا حصہ ہے ،سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے تمام سہولتیں میسر ہونگی جس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا سپیشل اکنامک زونز میںسرمایہ کاری سے نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملازمت کے ہزاروں مواقع بھی دستیاب ہونگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دستیاب ہونگی اس زون میں تمام قسم کی صنعتوں کو جدید سہولتیں اور بینک کاری سمیت تمام سہولتیں ایک ہی چھت تلے میسر آنے سے پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔