
راس الخیمہ: 10 منزلہ اپارٹمنٹ سے گرنے والی بچی کوما سے باہر آ گئی
ڈیڑھ سالہ بچی زمین پر گرنے کی بجائے گاڑی کی پچھلی سکرین پر جا گِری تھی
محمد عرفان
جمعہ 1 مارچ 2019
16:48

(جاری ہے)
تاہم اُس کی صحت کی بحالی میں ابھی کافی وقت لگے گا۔
کیونکہ اُس کے جسم کے کافی حصّوں پر فریکچر آئے ہیں۔ بچی کی جان بچانے کے لیے کئی ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جن کی پیشہ ورانہ مہارت نے دُکھی والدین کے چہرے کی مسکراہٹ لوٹا دی ہے۔ بچی کے والدین مصر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ڈیڑھ سالہ بچی کی والدہ نے بتایا کہ وہ راس الخیمہ کی ایک بلند منزلہ رہائشی عمارت کی 10 ویں منزل پر بنے فلیٹ میں مقیم ہیں۔ وقوعہ کے روز رات سوا گیارہ بجے کے قریب وہ اپنے چھ سالہ بیٹے کے اگلے دِن سکول جانے کے لیے بیگ تیار کر رہی تھی۔ اچانک اُس کی نظر بچی پر پڑی جو کمرے کی کھڑکی کے ساتھ لگے صوفے کے اُوپر چڑھ گئی۔جب اُس نے دیکھا کہ بچی کھڑکی سے گرنے والی ہے تووہ فوراً گھبرا کر اُس کی جانب لپکی۔ لیکن جب تک وہ اُس تک پہنچتی، بچی کھڑکی سے نیچے کی جانب جا گِری۔ بچی کی ماں فوراً گراؤنڈ فلور کی جانب دوڑی۔ اْسے یہ دیکھ کر کچھ تسلّی ہوئی کہ بچی کی سانسیں چل رہی تھیں، کیونکہ وہ زمین پر گرنے سے بچ گئی تھی۔ تاہم اْس کی حالت پھر بھی تشویشناک تھی۔ بچی کو پہلے عبید اللہ اسپتال لے جایا گیا اور پھر سقر ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں اْس کے پیٹ کا آپریشن کیا گیا تاکہ اْسکے جسم کے اندرونی حصّوں میں لگنے والی چوٹوں سے رِسنے والا خون بہنے سے روکا جا سکے۔اس کے بعد بچی کو توان ہسپتال شفٹ کیا گیا تھا۔ بچی کے والد نے بتایا کہ اُس نے دو ہفتے قبل ایک صوفہ خریدا تھا جب اُس کی ماں اُس کے پاس چند روز قیام کی خاطر آئی تھی۔ یہ صوفہ کھڑکی کے آگے رکھا گیا تھا۔ جس کے باعث یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیاتھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی عدالت نے پیدائش کی بنیاد پر شہریت پر پابندی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم روک دیا
-
سپین میں مہاجرین کی آمد کے باعث آبادی 4 کروڑ 93 لاکھ سے تجاوز کر گئی
-
بھارت: الیکشن کمیشن ووٹوں کی چوری میں بی جے پی کی مدد کر رہا ہے،راہل گاندھی
-
ٹرمپ کا نائب صدرجے ڈی وینس کو مستقبل میں اپنا جانشین نامزد کرنے کا عندیہ
-
امریکی ٹیرف کا توڑ،برازیلی صدر نے برکس رہنمائوں کا اجلاس بلانے کی تجویز پیش کر دی
-
ایپل کا امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
روسی صدر سے جلد ملاقات ہو سکتی ہے، امریکی صدر
-
مودی سات سال کے طویل وقفے کے بعد پہلی بار چین کا دورہ کریں گے
-
مودی،اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کردیا
-
طلبا کے لیے خوشخبری، گوگل 1 ارب ڈالر کی تربیت مفت دے گا
-
مصرمیں دنیا کے سب سے بڑے میوزیم کا افتتاح نومبر میں کیا جائے گا
-
روس کو حساس معلومات فراہم کرنے والا امریکی فوجی گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.