سپین میں مہاجرین کی آمد کے باعث آبادی 4 کروڑ 93 لاکھ سے تجاوز کر گئی

جمعہ 8 اگست 2025 13:16

سپین  میں مہاجرین کی آمد  کے باعث  آبادی 4 کروڑ 93 لاکھ سے تجاوز کر گئی
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) سپین میں مہاجرین کی آمد کے باعث آبادی 4 کروڑ 93 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ سپین کی مجموعی آبادی یکم جولائی تک 4 کروڑ 93 لاکھ تک پہنچ گئی، جس کی بنیادی وجہ مہاجرین کی آمد ہے۔

(جاری ہے)

اسپین کے قومی ادارہ شماریات (آئی این ای ) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اسپین میں 6 لاکھ 50 ہزار نئے تارکینِ وطن کا اضافہ ہوا۔

تاہم، شہریت حاصل کرنے والے مہاجرین کی وجہ سے آبادی میں مہاجرین کا تناسب کم ہو کر 14.3 فیصد رہ گیا ہے۔2005 میں اسپین کی آبادی 4 کروڑ 32 لاکھ تھی۔ گزشتہ 20 برسوں میں آبادی میں 13.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مکمل طور پر ہجرت کے باعث ہوا۔اندلوسیا، کاتالونیا اور میڈرڈ وہ علاقے ہیں جہاں سب سے زیادہ مہاجرین مقیم ہیں، جن کی آبادی بالترتیب 86 لاکھ، 81 لاکھ اور 71 لاکھ ہے۔

متعلقہ عنوان :