
امریکی عدالت نے پیدائش کی بنیاد پر شہریت پر پابندی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم روک دیا
جمعہ 8 اگست 2025 13:18

(جاری ہے)
ٹرمپ نے 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا، جس میں سرکاری اداروں کو ہدایت دی گئی کہ ایسے بچوں کو امریکی شہریت نہ دی جائے جو امریکہ میں پیدا ہوئے ہوں مگر جن کے والدین میں سے کم از کم ایک کے پاس امریکی شہریت یا قانونی طور پر مستقل رہائش نہ ہو۔
اس حکم کو فوراً ہی 22 ڈیموکریٹ اکثریتی ریاستوں کے اٹارنی جنرلز اور مہاجرین کے حقوق کے محافظوں نے عدالت میں چیلنج کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکم امریکی آئین کی چودھویں ترمیم کی شہریت کی شق کی خلاف ورزی کرتا ہے، جس کی ہمیشہ یہ تشریح کی گئی ہے کہ امریکہ میں پیدا ہونے والا ہر شخص امریکی شہری ہے۔رواں سال27 جون کو قدامت پسند اکثریت والی امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ججوں کی ملک گیر سطح پر پالیسیوں کو روکنے کی طاقت محدود کر دی تھی۔ ساتھ ہی نچلی عدالتوں کو حکم دیا تھا کہ وہ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف دیے گئے اپنے وسیع دائرہ کار والے احکامات پر نظرِ ثانی کریں۔تاہم اس فیصلے میں کچھ استثنائی صورتیں بھی رکھی گئی تھیں، جن کے تحت وفاقی جج ٹرمپ کے شہریت سے متعلق حکم کو مؤثر ہونے سے روکنے کے فیصلے جاری کر سکتے ہیں۔\932متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران، 22 سال میں 11 شوہروں کو قتل کرنے والی سیریل کلر بیوی پر فرد جرم عائد
-
امریکی عدالت نے پیدائش کی بنیاد پر شہریت پر پابندی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم روک دیا
-
سپین میں مہاجرین کی آمد کے باعث آبادی 4 کروڑ 93 لاکھ سے تجاوز کر گئی
-
بھارت: الیکشن کمیشن ووٹوں کی چوری میں بی جے پی کی مدد کر رہا ہے،راہل گاندھی
-
ٹرمپ کا نائب صدرجے ڈی وینس کو مستقبل میں اپنا جانشین نامزد کرنے کا عندیہ
-
امریکی ٹیرف کا توڑ،برازیلی صدر نے برکس رہنمائوں کا اجلاس بلانے کی تجویز پیش کر دی
-
ایپل کا امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
روسی صدر سے جلد ملاقات ہو سکتی ہے، امریکی صدر
-
مودی سات سال کے طویل وقفے کے بعد پہلی بار چین کا دورہ کریں گے
-
مودی،اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کردیا
-
طلبا کے لیے خوشخبری، گوگل 1 ارب ڈالر کی تربیت مفت دے گا
-
مصرمیں دنیا کے سب سے بڑے میوزیم کا افتتاح نومبر میں کیا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.