سائوتھ نے سائوتھ کپ کراچی باکسنگ چیمپیئن شپ جیت لی

جمعہ 1 مارچ 2019 19:57

سائوتھ نے سائوتھ کپ کراچی باکسنگ چیمپیئن شپ جیت لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی و فروغ کے لئے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، جہاں تک باکسنگ کھیل کا تعلق ہے لیاری اس کا گڑھ اور منی کیوبا ہے جہاں کے باکسرز نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو دنیا میں بلند رکھا ہے وہ سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ کے تعاون سے استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ میں دو روزہ سائوتھ کپ کراچی جونیئرز و یوتھ باکسنگ چیمپیئن شپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہے تھے اس موقع پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اصغر بلوچ،صدر سائوتھ باکسنگ رسول بخش، اولمپیئن ملنگ بلوچ، انٹرنیشنل عدنان آفریدی،خالد عمر،لعل محمد، رحیم جان،عبدالرشید جبکہ جیوری کے فرائض فدا حسین بلوچ نے انجام دیئے، اس سے قبل سیکریٹری سائوتھ عبدالرزاق بلوچ نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں چیمپیئن شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا دو روزہ مقابلوں میں کراچی کے پانچ اضلاع کے جونیئرز و یوتھ کی69 باکسرز نے حصہ لیا، فائنل میں15مقابلے ہوئے کراچی سائوتھ نی8گولڈ3سلور لے کر پہلی، ویسٹ نی3گولڈ،4سلور لے کر دوسری اور ایسٹ نی3گولڈ،2سلور لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔