انسداد دہشت گردی عدالت منتظم نے علی رضا عابدی قتل کیس مین گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

منگل 5 مارچ 2019 17:44

انسداد دہشت گردی عدالت منتظم نے علی رضا عابدی قتل کیس مین گرفتار ملزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) انسداد دہشت گردی عدالت منتظم نے علی رضا عابدی قتل کیس مین گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس نے گرفتار چار ملزمان حسیب،ابوبکر،فاروق اور غزالی کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کھاردار کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان علی رضا عابدی کی ریکی قتل میں ملنے والی رقم اور اسلحے کی ترسیل میں شامل تھے،ملزمان کے دیگر مفرور ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے،ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔