پاکستان سکول، بورڈ آف مینجمنٹ کے انتخابات میں یونائیٹڈ پیرنٹس گروپ( متحدہ والدین گروپ ) کی شاندار جیت

پاکستان سکول بحرین کے عیسی ٹاؤن کیمپس میں اگلے تین سال کے لئے سکول کے انتظامی امور چلانے کے لئے ادارے کے بورڈ آف مینجمنٹ کے سات ارکان کے چناو کے لئے انتخابات کا مرحلہ انتہائی حسن و خوبی سے مکمل ہوا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 مارچ 2019 11:33

پاکستان سکول، بورڈ آف مینجمنٹ کے انتخابات میں یونائیٹڈ پیرنٹس گروپ( ..
منامہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2019ء،نمائندہ خصوصی،احمد امیر پاشا،بحرین) 2مارچ.2019ء بروز ہفتہ، پاکستان سکول بحرین کے عیسی ٹاؤن کیمپس میں اگلے تین سال کے لئے سکول کے انتظامی امور چلانے کے لئے ادارے کے بورڈ آف مینجمنٹ کے سات ارکان کے چناو کے لئے انتخابات کا مرحلہ انتہائی حسن و خوبی سے مکمل ہوا.ان انتخابات میں یونائیٹڈ پیرنٹس گروپ( UPG ) کا سات ارکان پر مشتمل پورا پینل والدین کے ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا.



ڈالے گئے ووٹوں میں سے اس پینل کے حاصل کردہ  ووٹوں کی شرح دوسرے پینلز کے حاصل کردہ ووٹوں سے دو گنا رہی. متحدہ والدین کے کامیاب پینل کے ارکان اور ان کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد اس طرح ہے.، متحدہ والدین کی طرف سے پینل کے سربراہ،  جناب سمیع الرحمن نے 463، ووٹ حاصل کئے جب کہ جناب شاہجہاں خان نے، 444، جناب محمد احمد آصف، 440، جناب قیصر محمود، 428، جناب محمد نسیم 435، جناب عبدالقیوم 430 اورمحترمہ صدف عارف نے 440 ووٹ حاصل کر کے واضح کامیابی حاصل کی.



ان انتخابات میں کل 724 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے فاتح پینلل یونائیٹد پیرنٹس گروپ کے ارکان نے اپنے قائد اور پاکستان سکول میں گزشتہ تین سالوں سے جاری شاندار ترقیاتی عمل کے مرکزی منصوبہ سازاور چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ، محترم سمیع الرحمن کی قیادت میں دوسرے پینل بحرین، پاکستان  سوسائٹی پر فیصلہ کن برتری حاصل کر کے تاریخی کامیابی حاصل کی.



آن انتخابات سے قبل، پاکستان سکول کے پرنسپل اور بورڈ آف مینجمنٹ کے سیکریٹری جناب عتیق الرحمن نے شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے تمام آئینی تقاضے بطریق احسن پورے کرتے ہوئے حصہ لینے والے دونوں پینلز کی قیادت کی مشاورت سے پاکستان سکول کے اساتذہ پر مشتمل ایک غیر جانبدار الیکشن کمیشن قائم کیا جس نے منصفانہ، شفاف، اور منظم انتخابات کرا کے ایک عمدہ مثال قائم کی.



والدین نے ان انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال خالصتا کارکردگی کی بنیاد پر کیا. یونائیٹد پیرنٹس گروپ کے ارکان پر مشتمل پاکستان سکول کے سابقہ بورڈ آف مینجمنٹ( دسمبر 2015 تا فروری، 2019 ) نے سکول کی تاریخ کی گزشتہ دو دہائیوں کے مقابلے میں تعلیمی اور انتظامی ترقی کے کئ  نئے سنگ میل عبور کئے یہی وجہ ہے کہ اس شاندار ترقیاتی عمل کے تسلسل کے لئے والدین نے اسی گروپ کے سات ارکان پر مشتمل  پورے پینل کو اپنے ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منتخب کیا.

کسی بورڈ کے تمام  ارکان کا اس بھاری اکثریت سے دوبارہ منتخب ہونا بھی پاکستان سکول کی انتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے. اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ والدین نے چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ، محترم سمیع الرحمن کی قیادت میں سکول میں جاری  ترقیاتی عمل پر اپنے ووٹوں سے مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔

(جاری ہے)


انتخابات کے نتائج کے اعلان کے فوری بعد والدین سے خطاب کرتے ہوئے فاتح پینل یو پی جی کے سربراہ اور چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناب سمیع الرحمان نے والدیں کے ووٹ اور انتخابی عمل میں ان کی منظم شرکت پر نہ صرف ان کا شکریہ ادا کیا بلکہ ان سارے انتخابی عمل کی کامیابی پر انہیں دلی مبارک باد پیش کی.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سکول میں جاری تعلیمی ترقی کے عمل کو نہ صرف جاتی رکھیں گے بلکہ ہم اس کو مزید نتیجہ خیز بنائیں گے. ہمارا مقصد تعلیم کیساتھ طلبہ و طالبات کی کردار سازی بھی کرنا ہے تاکہ وہ ایک کامیاب عملی زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں.

انہوں نے کامیاب اور انتہائی منظم انتخابی عمل پر پرنسپل پاکستان سکول جناب عتیق الرحمن اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی.

اس موقع ہر سرکدہ کمیونٹی رہنما سابق چئیرمین پاکستان کلب اور سابق رکن بحرین چیمبرز آف کامرس جناب ساجد شیخ نے کامیاب پینل کے ارکان  کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور انتخابات میں والدین کی شاندار شرکت کی تعریف کی. انہوں نے پاکستان سکول کی ترقی کے لئے اپنے بھر پور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی.