وزیرآباد ، دار ارقم سکولوں کا تعلیمی نظام مولانا مودودی کی فکر اور تعلیمات کے مطابق ہے،لیاقت بلوچ
جمعرات 7 مارچ 2019 21:14
(جاری ہے)
دیگر مہمانان میںسابق آئی جی پختونخوا میاں محمد آصف، ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس گوجرانوالہ تحسین صادق تارڑ، ضلعی امیر مولاناغلام مصطفی شامل تھے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ دار ارقم سکولوں میں مولانا مودودی کی فکر کے مطابق نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے جو تعلیم نظام میں توازن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ گیا ہے جو قابل تشویش ہے۔اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں جن کو تعلیم کے دھارے میں لانے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری سکولوں پر توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے نجی تعلیمی ادارے اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔نجی شعبہ کو اپنی ذمہ داری کو نبھانا ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں کی کمی کو پورا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو بھارتی اور یوروپی کارٹون فلموں کے سحر سے باہر نکالنا ہے۔یہ ایک محاذہے جس پر مائوں نے کام کرنا ہے ۔ مائیں بچوں کی اصلاح اور حفاظت کے محاذ پر کام کریں اورقومی اہداف حاصل کریں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ مدینہ طرز کی ریاست میں سچ بولنا، شرم و حیا کا پاس کرنا، نئی نسل پر توجہ دینا اور عوام کو معاشی انصاف دینا لازمی ہوتا ہے جو ملک کو ترقی کی طرف لے جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی سمت واضح ہونا چاہئے۔ پاکستان ایک زرخیز ملک ہونے کے با وجود معیشت خراب ہے۔ ملک سود کی لعنت میں پھنسا ہوا ہے اور ملک کو دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو وسائل دیئے جائیں اور ان پر اعتماد کیا جائے تو نتائج بہتر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بحرانوں سے دوچار ہے ۔ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی مسلسل کوشش میں ہے اور پاکستان کو جنگ کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو خاطرخواہ جواب دیا ہے جبکہ نعمان خان اور حسن صدیقی نے بھارتی طیاروں کو گرا کر فوج اور عوام کے مورال کا بلند کیا ہے ۔پاکستان کی تینوںا فواج کی کارکردگی پر فخر ہے ۔ پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور فخرمحسوس کرتی ہے۔اس موقع پر تحسین صادق تارڑ، میاں محمد آصف، طارق مغل اور صابر حسین بٹ نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں مہمانا ن نے پوزیشن کے حامل طلباء میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.