روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا خواتین کوانوکھے انداز میں خراج تحسین

خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھوڑا دوڑاتے صدر پیوٹن کی ویڈیو ان کی مقبولیت میں اضافہ

جمعہ 8 مارچ 2019 13:02

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا خواتین کوانوکھے انداز میں خراج تحسین
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) روسی صدر پیوٹن نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انوکھے انداز میں خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھوڑا دوڑاتے صدر پیوٹن کی ویڈیو ان کی مقبولیت میں اضافہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایڈونچرز اور انوکھے کاموں کے لیے مشہور روسی صدر پیوٹن نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انوکھے انداز میں خواتین کو خراج تحسین پیش کیا،پیوٹن ماسکو میں خواتین اہلکاروں کے ٹریننگ سینٹر پہنچے اور خواتین اہلکاروں کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا۔خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھوڑا دوڑاتے صدر پیوٹن کی ویڈیو ان کی مقبولیت میں اضافہ کر رہی ہے۔