خواتین کے عالمی دن پر سرکاری اشتہار میں بینظیر بھٹو شہید کی تصویر نہ لگانے پر سینٹ میں پیپلزپارٹی کا شدید احتجاج

اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آئوٹ کر گئے ، حکومت منانے میں کامیاب ہوگئی ، ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی ، رپورٹ

جمعہ 8 مارچ 2019 15:04

خواتین کے عالمی دن پر سرکاری اشتہار میں بینظیر بھٹو شہید کی تصویر نہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) خواتین کے عالمی دن پر سرکاری اشتہار میں بینظیر بھٹو شہید کی تصویر نہ لگانے پر سینٹ میں پیپلزپارٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان کا واک آئوٹ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینٹ کااجلاس کے دور ان خواتین کے عالمی دن پر سرکاری اشتہار میں بینظیر بھٹو شہید کی تصویر نہ لگانے پر سینٹ میں پیپلزپارٹی نے شدید احتجاج کیا ۔

اجلاس کے دور ان سینیٹر شیری رحمان کے احتجاج کے بعد اپوزیشن نے احتجاجاً ٰسینیٹ سے واک آؤٹ کیا ۔سینیٹ اجلاس سے اپوزیشن کے واک آئوٹ کے بعد کورم کی نشاندہی سینیٹر مصدق ملک نے کی کورم پورا کرنے کے لیے چیئرمین کی ہدایت پر پانچ منٹ کے لیے گھنٹیاں بجائیںتاہم حکومت اپوزیشن کو منا کر ایوان میں واپس لے آئی اور اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی ۔