خواتین اور بچیوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرکے معاشروں کو مہذب اور خوشحال بنایاجاسکتا ہے‘مریم اورنگزیب

خواتین کا تعلیم اور دولت میں حصہ بنیادی حق ہے،پارلیمان اور ریاست کو ان حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا‘ترجمان (ن) لیگ

جمعہ 8 مارچ 2019 15:23

خواتین اور بچیوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرکے معاشروں کو مہذب اور خوشحال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خواتین اور بچیوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرکے معاشروں کو مہذب اور خوشحال بنایاجاسکتا ہے،خواتین کا تعلیم اور دولت میں حصہ بنیادی حق ہے،پارلیمان اور ریاست کو ان حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام نے خواتین کو مثالی حقوق دے کر ان کی اہمیت کا انسانیت کو درس دیا ہے،آج کا دن خواتین کے حقوق وتحفظ کی اہمیت کو اجاگرکرنے کا دن ہے،ہر شعبہ زندگی میں خواتین نے اپنے کردار سے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا ہے،خواتین ماں، بہن، بیٹی، بیوی اور بیٹی کے طورپر قابل فخر کردار ادا کررہی ہیںعورت تہذیب وتمدن کی معمار اور اہم فریق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کا تعلیم اور دولت میں حصہ بنیادی حق ہے،پارلیمان اور ریاست کو ان حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا،خواتین اور بچیوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرکے معاشروں کو مہذب اور خوشحال بنایاجاسکتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواتین ارکان پارلیمان نے فیصلہ سازی اور حکومتی نظام میں شاندار کردار ادا کیا ہے،محمد نوازشریف اور شہبازشریف نے خواتین کے حقوق کے لئے مثالی کام کیا،آج محترمہ فاطمہ جناح، محترمہ بے نظیر بھٹو، بیگم کلثوم نواز سمیت پاکستان اورجمہوریت کے لئے کردار ادا کرنے والی تمام خواتین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،ملکی دفاع سمیت ہر محاذ پر خواتین کا شاندار کردار قابل فخر وتحسین ہے۔