بچے نے پالتو مچھلی کو پاس سلانے کے لیے ٹینک سے نکال کر مار دیا
امین اکبر جمعہ 8 مارچ 2019 23:49
ایک چھوٹے بچے نے حادثاتی طور پر اپنی پالتو گولڈ فش کو ٹینک سے نکال لیا تاکہ اسے اپنے پاس سلا سکے۔
چار سالہ ایوریٹ ہاملین نے کرسی پر چڑھ کر ٹینک سے اپنی نیمو نامی مچھلی کو نکالا اور پکڑ کر اپنے ساتھ بستر پر لے گیا۔ جب ایوریٹ کی ماں نے اسے دیکھا تو وہ مردہ مچھلی کو ہاتھ میں پکڑے سو رہا تھا۔ ایوریٹ کو جب اس کے ماں باپ ٹوری اور کورے نے بتایا کہ وہ کیا کر چکا تو اُس کا دل ٹوٹ گیا۔
29 سالہ ٹوری جب ایوریٹ کو چیک کرنے گئیں تو انہوں نے ٹینک کے ساتھ کرسی کو پڑے دیکھا جبکہ نیمو ٹینک سے غائب تھی۔ ٹوری نے کورے کو بلایا اور وہ نیمو کو ڈھونڈنے لگے۔
کافی دیر تلاش کرنے کے بعد اُن کی نطر ایوریٹ کے ہاتھوں پر پڑی، جہاں مردہ نیمو موجود تھی۔ایوریٹ نے بتایا کہ اس نے تو مچھلی کو تھپتھپانے کے لیے ٹینک سے نکالا تھا، اسے احساس نہیں تھا کہ پانی سے باہر نیمو مر جائے گی۔
(جاری ہے)
امریکا میں بونائیر، جارجیا سے تعلق رکھنے والے ٹوری اور کورے نے چند ماہ پہلے اپنے بیٹے کے لیے گولڈ فش خریدی تھی۔ ایوریٹ اسے دیکھ کر کافی خوش ہوتا تھا لیکن اس کے مرنے پر کافی غمگین بھی ہے۔
ٹوری نے سوشل میڈیا پر اپنی کہانی شیئر کی تو یہ فورا وائرل ہوگئی۔ بعض صارفین نے بے چارے ایوریٹ کے لیے نئی گولڈ فش خریدنے کی پیش کش بھی کی۔
خوش قسمتی سے ایوریٹ کے والدین نے اسے نئی گولڈ فش خریدنے کے لیے ایک گفٹ کارڈ دیا ہے۔ ایوریٹ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ نئی مچھلی کو کبھی نہیں چھوئے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.