بھارت، ڈگری برائے سیکس کے الزام میں گرفتار پروفیسر کو ضمانت مل گئی

مشروط ضمانت میں ججز کی نرمالا پر کسی بھی میڈیا کو انٹرویو دینے پر پابندی عائد،پولیس سے تعاون کی ہدایت

بدھ 13 مارچ 2019 16:04

بھارت، ڈگری برائے سیکس کے الزام میں گرفتار پروفیسر کو ضمانت مل گئی
مدارس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) مدراس ہائی کورٹ نے سیکس اسکینڈل کیس میں 11 ماہ سے قید خاتون کالج ٹیچر کی مشروط ضمانت منظور کرلی۔بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس این کیرو باکارن اور ایس ایس سندر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے مدورائی کامراج یونیورسٹی (ایم کے یو) کے سینئر حکام کو خوش کرنے کے لیے طالبات کو بھیجنے کے الزام میں پروفیسر نرمالا دیوی کی مشروط ضمانت منظور کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اس ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔مشروط ضمانت میں ججز نے نرمالا دیوی پر کسی بھی میڈیا کو انٹرویو دینے پر پابندی عائد کی اور ہدایت دی کہ وہ کیس کی تحقیقات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی۔قبل ازیں ان کی ضمانت کی درخواست کو ذیلی عدالت سمیت ہائی کورٹ نے بھی مسترد کیا تھا،خیال رہے کہ نرمالا دیوی دیوانگا آرٹس کالج جو ایم کے یو کالج سے الحاق شدہ ہے میں اسسٹنٹ پروفیسر تھیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال ان کی طالبہ کے ساتھ ایک آڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد 16 اپریل کو کالج اور خواتین کے فورم کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر گرفتار کیا گیا تھا۔آڈیو کلپ میں انہیں طالبہ کو 85 فیصد مارکس اور پیسوں کے لیے حکام کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کا کہتے سنا گیا تھا۔کالج انتظامیہ نے ان کی گرفتاری سے قبل ہی انکوائری کے بعد انہیں برطرف کردیا تھا۔