فنکارو ں گلوکاروں کیلئے باؤ اصغر کی زیرادارت ویب چینل کا آغاز

ویڈیو ز کے ساتھ ساتھ اس یو ٹیوپ چینل پہ گلوکاروں کے آڈیو سونگ بھی ریلیز کیے جائینگے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 مارچ 2019 13:42

فنکارو ں گلوکاروں کیلئے باؤ اصغر کی زیرادارت ویب چینل کا آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء) نجی میڈیا گروپ کے ویب نیو شو ’’میر کیریئر‘‘کے میز بان و با ؤ پروڈکشن کے روح رواں باؤ اصغر علی نے فنکاروں ،گلوکاروں کوپروموٹ کرنے کیلئے اپنی زیر ادارت 7رنگ ویب چینل کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ملک بھر سے غیرمعروف ومعروف فنکاروں اورگلوکاروں کے ویڈیوزکو ریلیزکیا جائے گا،اس ویب چینل کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہیجس کو شائقین یو ٹیوپ پر دیکھ سکیں گے،اس بارے میں آن لائن گفتگو میں باؤ اصغر علی نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کودیکھتے ہوئے ایک ایسے ویب چینل کی اشدضرورت تھی جس پر ملک بھرسے معروف وغیرمعروف فنکاراورگلوکار ودیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ویڈیوزریلیز کی جا سکے،انہوں نے کہا کہ اس یو ٹیوپ چینل کی طرف سے گلوکاروں کے آڈیو سونگ بھی ریلیز کیے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :