گرین پاکستان پروگرام کے تحت جنگی بنیادوں پر شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا، کاشف جلیل
7 درختوں کی نگہداشت کیلئے اپنی انفرادی اور اجتماعی کوششیں بروئے کار لانا ہونگی تاکہ ہماری آئندہ نسلیں صحت مند زندگی گزارسکیں، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہائو الدین
جمعرات 14 مارچ 2019 19:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کیلئے ضلعی سطح سے لے کر یوسی لیول تک گرین پاکستان پروگرام کے تحت ٹری پلانٹیشن کا ہدف مقرر کیا ہے۔
جسے سات یوم کے اندر پورا کیا جائیگا اور اس سلسلے میں 19مارچ کو ضلعی سطح کے علاوہ تحصیل اور یوسی لیول پر بھی ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلعی تحصیل اور یوسی لیول پر صفائی ستھرائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور شہری اور دیہی علاقوں میںصفائی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے محکمہ تعلیم صحت اور دیگر تمام اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والے سرگرمیوں کی فوٹو گرافک ثبوت بھی پیش کئے جائیں۔انہوںنے کہا کہ گرین پاکستان اور کلین اینڈ گرین پنجاب کا بنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ ماحول دوست پودے لگا کر ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ شہری صاف ستھرے ماحول میں سانس لے سکیں۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں ایک مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ جس میں کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی کرنے والوںکو تعریفی سرٹیفکیٹ اور اسناد دی جائینگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.