ہم بازوں پر یقین رکھتے ہیں نہ بندوق نہ ٹینک اور نہ ہی ایٹم بم‘لاٹھی اور تلوار ہمارا زیور ہے‘مقبول خان مغل

عالمی امن کو خطرات سے تحفظ پہنچانے کے لیے مغل برادری دیگر برادریوں کے دس لاکھ سے زائد نوجوان جہاد کے لیے تیار ہیں

اتوار 17 مارچ 2019 14:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) ہم بازوں پر یقین رکھتے ہیں نہ بندوق نہ ٹینک اور نہ ہی ایٹم بم۔لاٹھی اور تلوار ہمارا زیور ہے عالمی امن کو خطرات سے تحفظ پہنچانے کے لیے مغل برادری دیگر برادریوں کے دس لاکھ سے زائد نوجوان جہاد کے لیے تیار ہیں۔چیف آف آرمی سٹاف ہمارے نوجوانوں کو رجسٹرڈ کریں ہم بلا معاوضہ سرحدوں پر دفاع کا فریضہ سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آل آزاد کشمیر مغل فاونڈیشن کے چیئرمین مشہور ٹرانسپورٹر مقبول خان مغل نے مظفرآباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہامغل۔اعوان سادات۔عباسی۔راجے۔پاکستان آرمی کے دست و بازو بن کر بھارت کی جانب سے ہونے والی سرحدی خلاف ورزیوں اور نہتے سیز فائر لائن کے شہریوں پر بربریت کی روک تھام کے لیے جہاد میں عملی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔مقبول مغل نے مزید کہا کہ ہم ایٹمی جنگ نہیں بلکہ لاٹھی اور تلوار سے لڑنا چاہتے ہیں تاکہ عالمی امن اور ایسے لوگ جو امن کے خواہاں ہیں انہیں گزند نہ پہنچے اور صرف جنگی جنون میں مبتلا مودی کے یاروں کو سبق سکھایا جا سکے۔ہم دفاع وطن کے لیے اپنے جسم کے آخری قطرہ خون کی بھی قربانی دے سکتے ہیں۔