زرعی ماہرین کی کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 17 مارچ 2019 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق عام طور پر مئی اور جون کے مہینوں میں چارے کی قلت پید اہو جاتی ہے ، اس عرصے میں چارے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ماٹ گراس انتہائی اہمیت کا حامل ہو تا ہے جس کو نہ صرف جانور اور مویشی بے حد پسند کرتے ہیں بلکہ شاندار غذائیت کی بدولت ماٹ گراس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ ماٹ گراس ایک ایسا پودا ہے جو سخت ترین گرمی بھی با آسانی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس چارے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ موسم برسات میں تیزی سے پھلتا پھولتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار ماٹ گراس کی کاشت کے متعلق مزید رہنمائی اور معلومات کے حصول یا مشاورت کیلئے جامعہ زرعیہ کے ماہرین زراعت یا فری ایگری کلچر ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :