توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری

پیر 18 مارچ 2019 16:13

توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہو رہائیکورٹ کی مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے بیوہ زرقا رفیق کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مرحوم شوہر کا مکان اور دوکان اپنے نام منتقل کرانے کیلئے درخواست پر شنوائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا ۔ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے فاضل عدالت کے 30 جولائی 2018 کے حکم کے پاسداری نہیں کی جارہی ۔استدعا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔