نیوزی لینڈحملہ،دہشت گرد کے اہلخانہ نے متاثرین سے معافی مانگ لی

ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں ، وہ شہید ہونے والوں کے ورثا سے معافی مانگتے ہیں،والد،چچا،دادی کی گفتگو

پیر 18 مارچ 2019 16:19

نیوزی لینڈحملہ،دہشت گرد کے اہلخانہ نے متاثرین سے معافی مانگ لی
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کے اہل خانہ بھی صدمے سے دوچار ہیں ، انہوں نے شہدا کے ورثا اور زخمیوں سے معافی مانگی ہے ۔مساجد پر حملہ کرنے والے آسٹریلین دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کے آسٹریلیا میں موجود اہل خانہ نے بھی واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملہ آور کے انکل ٹیری فٹز جیرالڈ اور دادی میری کا کہنا تھا کہ وہ افسردہ اور غمزدہ ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ سننا اور دیکھنا آسان نہیں تھا ، ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں اور وہ شہید ہونے والوں کے ورثا سے معافی مانگتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2010 میں اپنے باپ کے انتقال کے بعد برینٹن یورپ کے دورے پر گیا اور اس دورے میں وہ مکمل طور پر تبدیل ہوگیا ۔دوسری جانب آسٹریلین پولیس نے برینٹن ٹیرینٹ کی والدہ اور بہن کو حفاظتی تحویل میں لے کر سیف ہاوس میں رکھا ہوا ہے ، برینٹن کی فیملی تحقیقات میں پولیس کی مدد کر رہی ہے۔