پاک چین اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ کے آغاز سے پاکستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، وزیر خارجہ

پاکستان خطے میں قیام امن کا داعی ہے ، جنوبی ایشیاء میں اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی کا چائینہ انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیزمیں چینی اسکالرز سے خطاب

پیر 18 مارچ 2019 16:56

پاک چین اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ کے آغاز سے پاکستان میں سماجی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ کے آغاز سے پاکستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،پاکستان خطے میں قیام امن کا داعی ہے ، جنوبی ایشیاء میں اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چائینہ انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیزمیں چینی اسکالرز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین نہ صرف گہرے دوست ہیں بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات اسٹریٹیجک شراکت داری کی بنیاد پر استوار ہیں ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ کے آغاز سے پاکستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کا جواب پاکستان نے حوصلے اور بردباری سے دیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان خطے میں قیام امن کا داعی ہے اور جنوبی ایشیاء میں اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ بھی تمام تصفیہ طلب امور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کے بعد انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز کا دورہ بھی کیا اور وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔