سندھ ہائیکورٹ میں سچل کی علاقے میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے کا معاملہ ،پولیس نے رپورٹ جمع کرادی

پیر 18 مارچ 2019 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں سچل کی علاقے میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے کا معاملہ ،پولیس نے رپورٹ جمع کرادی ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ غفران کیس کی سماعت کے موقع پر پولیس رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ لاپتہ ہونے غفران کی تلاش جاری ہے،مغوی کے بارے میں معلومات حاصل ہونے کے بعد ہی کیس کا حتمی چالان پیش کیا جائے گا،عدالت نے 22 کو پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،سندھ ہائی کورت میں درخواسست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس افسران نے رشوت نہ دینے پر میرے بیٹے سعد اللہ طالبان کو کہہ کر قتل کردیا، پولیس افسران ڈی ایس پی مختار ،انسپکٹر عصمت اللہ مروت نے بیٹے کو اغوا کرکے قتل کیا،بیٹے کی رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے رشوت طلب کی تھی،رشوت نا دینے پر دوسرے بیٹے غفران کو لاپتا کردیا گیا،پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل اور ایک بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جائیں۔