کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کے لئے لوکل گورنمنٹ جہلم، میونسپل کمیٹی، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگرتمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 18:02

جہلم (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر18مارچ سے ضلع بھر میں ہفتہ صفائی مہم بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے ۔ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کے لئے لوکل گورنمنٹ جہلم، میونسپل کمیٹی، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگرتمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں۔

شجر کاری مہم کے تحت تمام اداروں مقررہ سے کئی سو گنا اضافے کے ساتھ ہدف کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ شہرکی خوبصورتی نمایاں ہو۔ یہ بات انہوں نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ضلع کونسل حال جہلم میں منعقدہ ہفتہ صفائی کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نزارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد، سی ای او ہیت ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن سید مظہر، ڈی ایف او ساجد قدوس، ڈی ڈی ایل جی ظفر محمود گوندل، ڈاکٹر شہزانہ امتیازودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بھر کی 4تحصیلوں اور 56یونین کونسلوں میں صفائی کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور اور ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ خوشگواراور سرسبزو شاداب ماحول کی دستیابی سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ۔ ہمیں اپنے ضلع کی خوبصورتی کو مستقل بنیادوں پر قائم رکھنے کے لئے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے حوالہ سے اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کی صورتحال کی کڑی نگرانی کریں اور بلدیہ عملہ کی حاضری کو یقینی بنائیں۔