لاہور ہائیکورٹ نے جرمانوں، دیت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی نہ ہونے کی خلاف درخواست پروفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

پیر 18 مارچ 2019 18:59

لاہور ہائیکورٹ نے جرمانوں، دیت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے جرمانوں، دیت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی نہ ہونے کی خلاف درخواست پروفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سیدمظاہرعلی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار نے کہاجرمانوں اور دیت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بڑی تعداد میں قیدی جیلوں میں بند ہیں، ایسے تمام مجرموں کے جرمانوں اور دیت کی ادائیگی کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے سزاء کا عرصہ مکمل کرنے والے ایسے قیدیوں کے جرمانے اور دیت کی ادائیگی کر کے انہیں دلائی جا سکتی ہے،پنجاب بھر کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں جن کی اصلاح کے لئے اقدامات بھی نہیں کئے جا رہے، استدعا ہے کہ سزاء کا عرصہ مکمل کرنے والے ایسے قیدیوں کی رہائی عمل میں لانے اور انہیں کارآمد شہری بنانے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دوہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔