Live Updates

وزیر اعظم نے بوڑھی خاتون کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا ، ویڈیو کال کی

نسیم بی بی نے وزیر اعظم سے شوہر کی قبر کے ساتھ چھت دینے کی التجاء کی ، وزیر اعظم نے بوڑھی عورت کی خواہش کے مطابق سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ،نسیم بی بی کا وزیراعظم کا ویڈیو پیغام میں شکریہ

پیر 18 مارچ 2019 19:46

وزیر اعظم نے بوڑھی خاتون کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا ، ویڈیو کال کی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے بوڑھی خاتون کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اعلی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ بوڑھی خاتون کو اس کی خواہش کے مطابق سہولت فراہم کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے رو ز وزیر اعظم عمران خان نے بوڑھی خاتون نسیم بی بی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا اور انہوں نے اعلی عہدیداروں کو بوڑھی خاتون سے ملنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

جہاں پر پی ٹی آئی راہنما علی نواز اعوان عہدیداروں سمیت بوڑھی خاتون کے پاس پہنچے اور ان کی وزیر اعظم عمران خان سے ویڈیو کال کروائیٰ جس میں عمران خان نے نسیم بی بی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ویڈیو دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہم آپ کو کوئی تکلیف نہیں ہونے دیں گے ۔بوڑھی خاتون نے وزیر اعظم کو التجا کی کہ شوہر کی قبر اسی جگہ ہے اور مجھے یہاں پر چھت دی جائے جس پر وزیر اعظم نے انہیں وہیں پر سہولت دینے کی یقین دہانی کرا دی ۔ جس پر نسیم بی بی نے ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعظم کی جانب سے نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا ۔ ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات