بلاول بھٹو کا کل نیب کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کی تمام کارکنان کو نیب آفس کے باہر جمع ہونے کی ہدایت بلاول پیش ہونگے ، آصف زرداری کے نیب میں پیش ہونے کا معاملہ میرے علم میں نہیں، نیئر حسین بخاری

منگل 19 مارچ 2019 14:00

بلاول بھٹو کا کل نیب کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کل20مار چ کو نیب کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے بدھ کو تمام کارکنان کو نیب آفس کے باہر جمع ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہاکہ بلاول بھٹو کل بدھ کو نیب میں پیش ہوں گے،بلاول بھٹو کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی نیب آفس جائیں گے۔ نیئر بخاری نے کہاکہ آصف زرداری کے نیب میں پیش ہونے کا معاملہ میرے علم میں نہیں۔