نیب نے شہباز شریف کیخلاف وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال کی چھان بین شروع

4 سے 2018 تک شہباز شریف نے وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر کتنے گھنٹے استعمال کیا ‘ وزیر اعظم آفس کو خط

منگل 19 مارچ 2019 14:17

نیب نے شہباز شریف کیخلاف وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس کھول دیا، وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال کی چھان بین شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے وزیراعظم آفس کو خط لکھا ہے کہ شہباز شریف نے سرکاری ہیلی کاپٹر خلاف قواعد استعمال کیا۔ بتایا جائے کہ 2014 سے 2018 تک شہباز شریف نے وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر کتنے گھنٹے استعمال کیا ۔ شہباز شریف کو سفری سہولیات دینے والے عملے اور افسران کا بھی ریکارڈ دیا جائے۔