شام میں درجنوں غیرملکی عسکریت پسند گرفتار

منگل 19 مارچ 2019 20:43

ٍدمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے شدت پسند تنظیم داعش کی157 عسکریت پسندوں کے گرفتار کر لیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم سے کئی برسوں سے وابستہ ان شدت پسندوں میں زیادہ تعداد ایسے غیرملکی عسکریت پسندوں کی ہے، جو جہاد کے لیے شام گئے تھے۔ انہیں باغوز کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ یہ علاقہ شام میں داعش کا آخری مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے اور ایس ڈی ایف فورسز باغوز پر اپنے قبضے کے لیے جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :