آرمی چیف سے سربراہ بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات ،فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

خطے کی سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

منگل 19 مارچ 2019 21:00

آرمی چیف سے سربراہ بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات ،فوجی تعاون بڑھانے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سربراہ بحرین نیشنل گارڈ محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سربراہان کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی،ملاقات میں خطے کی سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پیشہ وارنہ امور بھی زیر غور لائے گئے۔دونوں سربراہان کا فوجی تعاون بڑھانے کا اتفاق ہوا ہے۔اس موقع پر لیفٹینیٹ جنرل شیخ محمد کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔سربراہ بحرین نیشنل گارڈ نے خطے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔