پیپلزپارٹی کی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

منگل 19 مارچ 2019 23:22

پیپلزپارٹی کی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر کارکنوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی نے کارکنوں کو کل بروز ( بدھ ) کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دیدی ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی جانب سے اسلام آباد اور روالپنڈی کے علاوہ دیگر قریبی اضلاع سے کاکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کاکہنا تھا کہ ہماری قیات کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،جب جب چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت کے خلاف سخت موقف لیا،نیب متحرک ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ قیادت ہمیشہ کارکنوں کے ساتھ رہی، کارکن قیادت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔