بھارتی وزیراعظم مودی کو نامرد قرار دے دیا گیا

مودی کچھ کرنے کے قابل نہیں ہے اس لیے اولاد بھی پیدا نہیں کر سکتا، جبکہ سیاست میں صرف جھوٹ بولنے کا عادی ہے اسی لیے عوام کیلئے بھی کوئی کام نہیں کر سکتا: کانگریس کے رہنما کے الزامات

muhammad ali محمد علی منگل 19 مارچ 2019 23:34

بھارتی وزیراعظم مودی کو نامرد قرار دے دیا گیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2019ء) بھارتی وزیراعظم مودی کو نامرد قرار دے دیا گیا، کانگریس کے رہنما نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کچھ کرنے کے قابل نہیں ہے اس لیے اولاد بھی پیدا نہیں کر سکتا، جبکہ سیاست میں صرف جھوٹ بولنے کا عادی ہے اسی لیے عوام کیلئے بھی کوئی کام نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کی سابق حکمراں جماعت کانگریس کے ایک رہنما نے انتخابی مہم کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نامرد قرار دے دیا۔

کانگریس کے رہنما کی جانب سے ذاتی نوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ مودی میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت، قابلیت ہی نہیں ہے۔ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ جیسے مودی میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، ویسے ہی عوام کیلئے بھی کچھ کرنے کی قابلیت نہیں ہے۔ مودی صرف اور صرف جھوٹ بول سکتا ہے۔