سعودی لڑکی کی اناڑی ڈرائیونگ نے حادثہ کروا دیا

20 سالہ خاتون کی کار باحہ بلجرشی روڈ پر اُلٹ گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 20 مارچ 2019 11:11

سعودی لڑکی کی اناڑی ڈرائیونگ نے حادثہ کروا دیا
باحہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ 2019ء) گزشتہ روز باحہ میں ایک خاتون کی کار کو حادثہ پیش آیا تاہم 20 سالہ خاتون اس حادثے میں بال بال بچ گئی۔ ہلال احمر کے اہلکاروں کے مطابق لڑکی کی کار باحہ بلجرشی روڈ پر اچانک اُلٹ گئی جس کے باعث اُسے معمولی زخم آئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی ابتدائی مرہم پٹی کی۔ تاہم اُس کی حالت ٹھیک ہونے کے باعث اُسے اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل الباحہ ریجن کے علاقے الحجرہ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں خاتون ڈرائیور کی گاڑی اُلٹ گئی تھی جس میں اْسے خود بھی چوٹیں آئیں جبکہ اُس کا ایک 9 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کرنل حْسین احمد مبارک نے بتایا کہ بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ خاتون ڈرائیونگ کے معاملے میں اناڑی تھی۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب گاڑی خاتون کے قابو سے باہر ہو کر سڑک کنارے نصب ایک کھمبے سے جا ٹکرائی اور اُلٹ گئی۔ گاڑی میں خاتون ڈرائیور کے علاوہ اُس کے تین بچے اور بہن بھی سوار تھی۔ باقی سواریوں کو معمولی زخمی آئے، تاہم خاتون کا بچہ زندگی کی مزید بہاریں دیکھنے سے پہلے ہی دْنیا سے رخصت ہو گئی۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔یہ خاتون ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلا رہی تھی، جس پر اْسے مقدمے کا سامنا کرنا پڑا ۔ گزشتہ سال24جُون 2019ء کو مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد لاکھوں خواتین سڑکوں پر گاڑیاں دوڑاتی نظر آتی ہیں، تاہم ابھی اُن میں ڈرائیونگ کے معاملے میں وہ اعتماد جنم نہیں لے سکا، جو مرد ڈرائیورز میں پایا جاتا ہے۔