بلاول اور زر داری کی نیب آفس پیشی ، جیالوں کی نیب آفس جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

بدھ 20 مارچ 2019 13:59

بلاول اور زر داری کی نیب آفس پیشی ، جیالوں کی نیب آفس جانے کی کوشش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر پولیس نے جیالواں کی نیب آفس جانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری اور سابق صدر آصف علی زر داری جب نیب ہیڈ کوارٹر پہنچے تو اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر جیالوں کی جانب سے نیب ہیڈ کوارٹر جانے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے جیالوں کو پیچھے دھکیل دیا اور نیب اطراف کو مکمل بند کردیا۔