شہباز شریف نے ارکان الیکشن کمیشن کیلئے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوانے کے معاملے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیدیا

وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں،جب تک وزیر اعظم قائد حزب اختلاف سے مشاورت نہیں کرتے تب تک کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا، اپوزیشن لیڈر کا سپیکر اسد قیصر کو خط

بدھ 20 مارچ 2019 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ارکان الیکشن کمیشن کیلئے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوانے کے معاملے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں،جب تک وزیر اعظم قائد حزب اختلاف سے مشاورت نہیں کرتے تب تک کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا جس میں ارکان الیکشن کمیشن کیلئے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوانے کے معاملے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ آئین کے تحت وزیر اعظم نے ممبران الیکشن کمیشن کیلئے قائد حزب اختلاف سے مشاورت کرنا ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ جب تک وزیر اعظم قائد حزب اختلاف سے مشاورت نہیں کرتے تب تک کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔