ڈپٹی کمشنر اور ڈسڑکٹ ہیلتھ افیسرز کے درمیان اختلافات ختم

بھرپور طریقے سے پولیو کے خاتمے ،مہم چلانے کے عزم کا اظہار

بدھ 20 مارچ 2019 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر اور ڈسڑکٹ ہیلتھ افیسرز کے درمیان اختلافات ختم ، بھرپور طریقے سے پولیو کے خاتمے اور بھرپور مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے ، ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کی آگاہی کے لئے سیمینار، واک کا پروگرام ترتیب دے دیئے ۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی سیمینار میں خصوصی شرکت کی ۔

سیمینار میں ڈاکٹرز، علمائے اکرام، میڈیا کی نمایاں شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی ۔ ڈی سی صالحہ سعید نے کہا کہ پولیو کا پاکستان سے خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے،علمائے اکرام عوام الناس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے شعور اجاگر کریں، بچوں کے ڈاکٹرز اپنے کلینک میں پولیو ڈیسک ضرور قائم کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے،اس کے خلاف جنگ میں ہم سب کو لڑنا ہے،پولیو کے دو قطرے بچے کے بہتر مستقبل کے ضامن ہیں،25 مارچ کی پولیو مہم کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے،پولیو کی ٹیمیں فیلڈ میں ہر موسم میں پہنچتی ہیں۔تقریب سے ڈی جی ہیلتھ، روٹری کے نمائندوں اور سی ای او ہیلتھ نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ اگر لاہور میں تین چار پولیو مہم کر لی جائیں تو پولیو پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا، مقررین نے ضلعی انتظامیہ کے پولیو کے حوالے سے کام کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :