شالکوٹ پولیس کی مختلف کارروائیاں ، 6 ملزمان گرفتار ، قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکلیں ، بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

بدھ 20 مارچ 2019 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) شالکوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکلیں ، بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ شالکوٹ کے ایس ایچ او خلیل بگٹی نے دیگر عملے شبیر احمد گجر ، فتح بڑیچ ، محمد قاسم اور دیگر کے ہمراہ ملکر ہزار گنجی اور ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم دائود کے قبضے سے 11 سو گرام چرس ، حبیب الحق کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس ایک پسٹل ، عزیز اللہ سے 2 کلو گرام چرس جبکہ عطاء اللہ ، فضل محمد اور موسیٰ خان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر دو مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر گرفتار ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :