/راولپنڈی ، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور نشہ کی حالت میں غل غپاڑہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی،11ملزمان گرفتار

ح* 5100گرام چرس ،18لیٹرکھلی شراب ،17بوتل شراب ،1 پستول 30بور مع 3روند برآمد

بدھ 20 مارچ 2019 21:15

ہ*راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور نشہ کی حالت میں غل غپاڑہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی میں11ملزمان گرفتار کرکے 5100گرام چرس ،18لیٹرکھلی شراب ،17بوتل شراب ،1 پستول 30بور مع 3روند برآمد کرلئے تھانہ کلر سیداں پولیس نے ظریف اللہ سے 4کلو چرس ، ندیم سے 1100گرام چرس ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے غلام مرتضی سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ صادق آباد پولیس نے پرویز سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ روات پولیس نے سعادت سے 3لیٹر کھلی شراب ، عامر سے 5بوتل شراب ، عرفان سے 5بوتل شراب ، عادل سے 5بوتل شراب ، تھانہ مری پولیس نے عمران سے 2بوتل شراب ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے خاتم النصیر سے 1 پستول 30بور مع 3روندبرآمد کرلئے جبکہ تھانہ ریس کورس پولیس نے ثاقب گل کو نشہ کی حالت میں شارع عام پر غل غپاڑہ کرتے گرفتار کر لئے۔