راولپنڈی ، ڈکیتی ، چوری کے مختلف واقعات میںشہری 3گاڑیوں،3موٹر سائیکلوں اور نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم

بدھ 20 مارچ 2019 23:25

ر*راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) راولپنڈی میں ڈکیتی ، چوری کے مختلف واقعات میںشہریوںکو 3گاڑیوں،3موٹر سائیکلوں اور نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا اطلاعات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے سے قاضی خالد محمود کی کار نمبرآر ایل بی 1263،تھانہ نیوٹائون کے علاقے سے چوہدری نثار احمد کی گاڑی آر آئی ای877 ،تھانہ وارث خان کے علاقے سے یحیٰ خان کی کرولاجی ایل آئی کاراے اے بی 654اور حمزہ ساجد کا ہنڈا 70 موٹرسائیکل نمبرآر آئی کے 1288 ، تھانہ صادق آباد کے علاقے سے عاقب ظفر کا ہنڈا 70موٹرسائیکل نمبرآر آئی آر 941اورتھانہ آر اے بازار کے علاقے سے محمد اسامہ مبین کاموٹرسائیکل نمبرآر آئی ایل4767چوری ہوگیا،تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں شیخ محمد سلیم کے گھر سے 3لاکھ روپے،طلائی زیورات،ٹیبلیٹ ودیگر سامان چوری کرلیا گیا، تھانہ مورگاہ کے علاقے میں محمد منصور کے زیرتعمیر مکان سے سریاچوری کرلیاگیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس کے علاقے سے عمر ضیا بھٹی کی2گائے ،1بیل چوری کر لئے گئے ہیں،تھانہ صدر بیرونی کے علاقے چکری روڈسے نامعلوم چورچوہدری آصف اقبال کی ٹینٹ سروس کی دکان تالے توڑکر8 دیگیں لے اڑے۔