کینیڈا کی مشہور و معروف اور بے باک غیر مسلم گلوکارہ نے عبایہ زیب تن کرلیا

ایورل لوینے اسپیشل اولمپکس کی تقریب میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات میں موجود، امارات کے کلچر کو متاثر کن قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مارچ 2019 00:30

کینیڈا کی مشہور و معروف اور بے باک غیر مسلم گلوکارہ نے عبایہ زیب تن ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء) کینیڈا کی مشہور و معروف اور بے باک غیر مسلم گلوکارہ نے عبایہ زیب تن کرلیا، ایورل لوینے اسپیشل اولمپکس کی تقریب میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات میں موجود، امارات کے کلچر کو متاثر کن قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کینیڈین نوجوان و بے باک گلوکارہ ایورل لوینی کی جانب سے مسلمان خواتین کے لباس عبایہ کو زیب تن کیے جانے کے بعد جاری کی گئی تصویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گلوکارہ ایورل لوینے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے:

ایول لوینے نے عبایہ زیب تن کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کی ثقافت سے متعلق خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اماراتی ثقافت سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی ثقافت خوبصورتی اور شائستگی کا امتزاج ہے۔ متحدہ عرب امارات میں وقت گزار کر انہیں بے حد خوشی محسوس ہوئی ہے۔ ایورل لوینے کے اس انداز کو دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔