پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن 27مارچ کو منایا جائے گا

جمعرات 21 مارچ 2019 11:47

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن 27مارچ کو منایا جائے گا
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن 27مارچ کو منایا جائے گا ورلڈ تھیٹر ڈے منانے کا مقصدڈراموں،ڈانس اور میوزک کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے خیالات ونظریات کا تبادلہ کرنا ہے اس حوالے سے مختلف ثقافتی تنظیموں اور فنی زندگی سے وابستہ افراد مختلف تقریبات کا اہتمام کریں گے اور اس بات کا عہد کیا جائے گاکہ ملک میں غیر اخلاقی تھیٹرکے خاتمے اور اصلاحی ڈراموں کے فروغ کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔

تھیٹر کا مطلب عرف عام میں کسی کہانی کوناظرین کے سامنے ڈرامے کے انداز میں پیش کرنا ہے۔تھیٹر کی تاریخ بہت قدیم ہے اس کا آغاز2500قبل مسیح مصرسے ہوا تھا بعد میں اسے یونانیوں نے پروان چڑھایاشیکسپیئر جیسے عظیم ڈرامہ نگار نے بھی تھیٹر کو دوام بخشا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بھی تھیٹر کا آغاز انتہائی شاندار تھا آغا حشر کاشمیری اور امتیاز علی تاج جیسے قلم کاروں نے اس حوالے سے بہت نام کمایا۔

دور حاضر میںفلمی کلچر اور نجی ٹی وی چینلز کی یلغار میں تھیٹر کو زندہ رکھنادل گردے کا کام ہے آج کل تھیٹروں میں ڈراموں کی بجائے کامیڈی سے کام چلایا جارہا ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کو تھیٹروں تک لانے کیلئے سنجیدہ اور سماجی موضوعات پر ڈرامے پیش کیے جائیں جو کہ کسی جہاد سے کم نہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :