پی ایچ اے کی جانب سے کلاتھ بینر تشہیر پر پابندی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

جمعرات 21 مارچ 2019 13:42

پی ایچ اے کی جانب سے کلاتھ بینر تشہیر پر پابندی کیخلاف درخواست پر پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ایچ اے کی جانب سے شہر میں کلاتھ بینر تشہیر پر پابندی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس رسال حسن سید نے امیر جاعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے سیف الراحمان جسرا عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ پی ایچ اے کی جانب سے شہر میں کلاتھ بینر تشہیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،پینا فلیکس کی تشہیر کپڑے کے بینر سے مہنگی ہے اور عوام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے،کمرشل ادارے مہنگی تشہیر کر سکتے ہیں مگر سیاسی جماعیں اور خدمت خلق کے ادرروں کے کیے مہنگی تشہیر پہنچ سے باہر ہے، یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 80فیصد لوگ عام عوام ہیں مخصوص طبقہ کو نوازنے کے لیے پابندی لگائی گئی ہے،یہ آرٹیکل چار، نو ، چودہ اور پچس کی خلاف ورزی ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو شہر میں کلاتھ بینر تشہیر پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے ۔ جس پر عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔