وزیر اعظم آزاد کشمیر کی قیادت میںخطہ میںتعمیروترقی کے کام بلاتخصیص ہورہے ہیں‘راجہ نثار احمد خان

عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے آزاد خطے میں خوشحالی آئے گی‘وزیر برقیات

جمعرات 21 مارچ 2019 15:00

کوٹلی/کھوئیرٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میںخطہ میںتعمیروترقی کے کام بلاتخصیص ہورہے ہیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے آزاد خطے میں خوشحالی آئے گی حکومت آزاد کشمیر عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق مستحقین افراد کو حقیقی معنوں میں ان کا حق ان کی دہلیزپر مہیا کر نے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ آزا د کشمیر میں ایک خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے موجودہ حکومت کی قانون و آئین کی بالا دستی ، میرٹ کی بحالی اور انصاف کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں موجودہ حکومت نے محکمہ برقیات کی گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا دیا اور اس محکمہ کی کارکردگی نہ صرف بہتر بنائی بلکہ بجلی کے نظام کو ٹھیک کیا جس کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بجلی کی بہتری کے لئے تمام انتخابی حلقہ جات کو ایک ایک کروڑ روپے میٹر، ٹرانسفارمز کے لئے دیئے جبکہ ایل او سی کے حلقہ جات کے لئے 25 لاکھ روپے مزید اضافی دیئے گئے ہیںاس طرح محکمہ برقیات کے فنی ملازمین کے لئے واپڈا کے برابر مراعات بھی دی گئی ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار ،باوقار اور مالی وسائل بڑھانے کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے آزاد خطہ معاشی ا قتصادی ترقی کے ٹریک پر آگیا ہے موجودہ حکومت براردری و علاقائی تعصبات سے بالا تر ہو کر میرٹ کے مطابق خطہ کے مسائل حل کر رہی ہے عوام کا پیسہ عوام کے فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ برقیات کے آفیسران و عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرناظم برقیات سرکل کوٹلی اشتیاق رتیال،ایکسین برقیات سردارمبشرسرفراز،چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل احمدخان،ریونیوآفیسرمحمدیعقوب،ایس ڈی اوقاضی خالدعزیز، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کھوئیرٹہ کے صدرراجہ ایازنثار،صدرانجمن تاجران راجہ اشفاق احمدخان،راجہ مظاہر،وحیداکرام سٹینوگرافرکے علاوہ دیگرمتعلقین بھی موجودتھے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت اداروں میں میرٹ کے نظام کو مزیدبہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جس کا براے راست فائدہ عوام الناس کو بلا تخصیص پہنچ رہا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی تحریک آزادی ، کشمیر ، گڈ گورننس اور میرٹ کی بحالی کے لیے تلخ فیصلہ جات کیے جس سے ہمارے کارکنان نے بڑی قربانیاں دی اور بڑے پن اور حوصلہ مندی کا ثبوت دیا عوام اطمینان رکھیں موجودہ حکومت اپنے عرصہ اقتدار میں تمام انتخابی وعدے پورے کر رہی ہی انہوں نے کہا کہانہوں نے محکمہ کے ملازمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ کی بہتری اور نیک نامی کے لئے اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیںدفاتر میں ڈسپلن قائم کریں ،بجلی چوری کی مکمل روک تھام اوردرست بلنگ کی جائے بغیر میٹر بجلی کے استعمال کا سدباب کیا جائے اور ایسے افراد جن کے بجلی کے بقایاجات ہیں ان کی وصولی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ریونیو زیادہ ہونے کے باعث مزید بجلی کے سب ڈویژن قائم کیے جاسکیںانہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر پسماندہ علاقواں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں پسماندگی ختم کر کے لوگوں سے ان کا احساس محرومی ختم کریں گے ۔