پی ٹی آئی حکومت میں کو ئی نیا سیا سی مقد مہ در ج نہیں ہوا ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

نواز شریف بیمار ی پر سیا ست کر نے کی بجائے حکومت کی جانب سے علا ج کی پیش کش کو قبو ل کر یں

جمعرات 21 مارچ 2019 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ جس خاندان نے بھی ملک کولو ٹا اس کی ساری نسلو ں کو کڑے احتساب کا سامنا کر نا پڑے گا ملک لو ٹنے والو ں سے پا ئی پائی و صو ل کی جا ئے گی بختاور بھٹو مظلوم بننے کی بجائے والد گرامی سے پو چھیں کہ انہو ں نے اتنی جا ئیداد کیسے بنا ئی ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت میں کو ئی نیا سیا سی مقد مہ در ج نہیں ہوا زرداری فیملی اور نوازشریف فیملی کو انہی مقد ما ت کا سامناہے جو انہوں نے فر ینڈ لی حکومت میںاپنے اپنے دور اقتدار میں ایک دو سرے پر بنائے پی ٹی آ ئی نے اداروں کو مکمل آزادی دی ادارو ں پر سیاسی اثر رسوخ ختم ہو تے ہی بڑے بڑے سیا سی لو ٹیرے بے نقا ب ہو ئے انہو ں نے مزید کہا کہ نواز شریف بیمار ی پر سیا ست کر نے کی بجائے حکومت کی جانب سے علا ج کی پیش کش کو قبو ل کر یں اور پاکستان سے ہی علا ج کرا ئیں تا کہ انہیں اندازہ ہو کہ ان کے دور حکومت میں صحت کے شعبے پر کتنی تو جہ دی گئی ہے۔