آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی معاون خصوصی ذوالفقار بخاری سے ملاقات

نیوزی لینڈ حملوں میں متاثرہ پاکستانی خاندانوں کے ساتھ رابطے میں اہم کردار ادا کرنے پر معاون خصوصی نے شکریہ ادا کیا

جمعرات 21 مارچ 2019 19:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری سے ملاقات کی جس میں نیوزی لینڈ حملوں میں متاثرہ پاکستانی خاندانوں کے ساتھ رابطے میں اہم کردار ادا کرنے پر معاون خصوصی نے شکریہ ادا کیا۔زلفی بخاری نے کہاکہ شہید پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلیے فوری ٹرانزٹ ویزا دینے پر آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آسٹریلوی سفیر نے زلفی بخاری کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی سفیر نے کہاکہ زلفی بخاری مسلسل رابطے میں رہے۔ آسٹریلوی سفیرنے کہاکہ شہید پاکستانیوں کے اہلخانہ کو نیوزیلینڈ پہنچانے میں معاون خصوصی نے کلیدی کرداد ادا کیا۔ مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ نیوزی لینڈ مساجد حملے افسوسناک ہیں ،آسٹریلوی حکومت نیوزیلینڈ حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہے ۔ معاون خصوصی نے کہاکہ حملہ آور درندہ صفت ذہنیت کا مالک تھا، زلفی بخاری نے کہاکہ ہمیں نفرت آمیز رویوں کو شکست دینی ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔