افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کے موقع پر تین دھماکے، چھ افرادہلاک

کابل میں امام بارگاہ کے قریب تینوں دھماکہ خیزڈیوائسز کو ریموٹ سے کنٹرول کیاگیا،طالبان کی حملوں کی تردید

جمعرات 21 مارچ 2019 19:36

افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کے موقع پر تین دھماکے، چھ افرادہلاک
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ہاتھ نہیں بلکہ یہ غیرملکی قوتیں ہیں جو طالبان کے نام پر ملک میں امن وامان کو خراب کرنا چاہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیم نے بتایاکہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تین دھماکہ خیز ڈیوائسز کابل میں امام بارگاہ کے قریب نصب کی گئی تھیںجنہیں ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے اڑادیاگیا،انہوں نے بتایاکہ نئے ایرانی سال کی یہ تقریبات شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقے میں جاری تھیں۔ جس مقام پر دھماکے ہوئے ہیں، اس کے قریب زیارت سخی نامی ایک مزار بھی واقع ہے۔

کابل ایمرجنسی سروس کے ڈائریکٹر محمد عاصم نے بتایاکہ دھماکے میں تین بچے بھی زخمی ہوئے،ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ہاتھ نہیں بلکہ یہ غیرملکی قوتیں ہیں جو طالبان کے نام پر ملک میں امن وامان کو خراب کرنا چاہتی ہیں ۔