Live Updates

آسٹریلیا کی سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان سے اظہارِہمدردی

نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملوں پر ہم غمزدہ اور پریشان ہیں،نعیم رشید نے دوسروں کو بچانے کی کوشش کی،ہم ان تمام پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں۔ آسٹریلوی ہائی کمیشن

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 مارچ 2019 12:03

آسٹریلیا کی سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان سے اظہارِہمدردی
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2019ء) آسٹریلوی ہائی کمیشن نے سانحہ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان سے اظہار ہمدردی کے لیے بیان جاری کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمنس نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملوں پر ہم غمزدہ اور پریشان ہیں۔آسٹریلیا متاثرین کے ساتھ ہے اور ہم ان تمام پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے نے کہا کہ نیوزی لینڈ حملے میں نعیم رشید نے دوسروں کو بچانے کی کوشش کی۔ یاد رہے کہ نعیم رشید نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میںشہید ہو گئے تھے، نعیم رشید کا تعلق پاکستان سے تھا، انہوں نے گورنمنٹ کالجلاہور سے تعلیمحاصل کی تھی اس کے بعد انہوں نے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی اور اب وہ نیوزی لینڈ میں پروفیسر تھے، جمعہ کے روز وہ کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں جمعہ کی نماز ادا کرنے گئے جہاں انکے بیٹے بھی انکے ہمراہ تھے ، مسجد میں ایک سفید فامدہشت گرد نے فائرنگ شروع کر دی، نعیم رشید شہیدنے دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کی اور کئی گولیاں لگنے کے بعد بھی دہشت گرد سے لڑتے رہے اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان حکومت کی جانب سے عمران خان نے نعیم رشید شہید کو اس بہادری پر اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے ، یہ اعزاز 23مارچ کی تقریب میں انکی بہادری کے اعتراف میں دیا جائے گا۔واضح رہے گذشتہ ہفتے ایک سفید فام دہشت گرد نے نیوزی لینڈ کی دو مساجد کے اند گھس کر 50 نمازیوں کو شہید کر دیا جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔شہید ہونے والوں میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے۔ شہادت کا رتبہ پانے والے پاکستانیوں میں ہارون محمود، سہیل شاہد، سید ارب احمد اور سید جہانداد علی بھی شامل تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات