نوازشریف کی ہدایات پر (ن) کایوم پاکستان کے تاریخی دن کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

جمعہ 22 مارچ 2019 16:00

نوازشریف کی ہدایات پر (ن) کایوم پاکستان کے تاریخی دن کو شایان شان طریقے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پارٹی قائد محمد نوازشریف کی ہدایات پر مسلم لیگ (ن) یوم پاکستان کے تاریخی دن کو شایان شان طریقے سے منائے گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس دن کی مناسبت سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سمیت دیگر مشاہیر پاکستان، شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور یوم پاکستان کی اہمیت، تاریخی پس منظر، تحریک پاکستان اور اس میں مسلم لیگ کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما میاں جاوید الطاف اورطلال چوہدری دیگر رہنمائوں کے ہمراہ آج ہفتہ کو میاں ہائوس شرقپور چوک فیصل آباد روڈ پر پریس کانفرنس کریں گے ،چھ بجے اسی مقام پر مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی جس کا رات ساڑھے آٹھ بجے جناح پارک میں استقبال کیا جائے گا ۔ اس موقع پر جلسے کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔