بغیر نقشے کے غیر قانونی طور پر گھر بنانے کے کیس میں کھوکھر برادران کی عبوری ضمانتوں میں 16اپریل تک توسیع

جمعہ 22 مارچ 2019 16:00

بغیر نقشے کے غیر قانونی طور پر گھر بنانے کے کیس میں کھوکھر برادران کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) اینٹی کرپشن عدالت نے بغیر نقشے کے غیر قانونی طور پر گھر بنانے کے کیس میں کھوکھر برادران کی عبوری ضمانتوں میں 16اپریل تک توسیع کر دی ۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج بہادر علی خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ سیف الملوک، افضل کھوکھر اور محمد شفیع کے خلاف اینٹی کرپشن نے 2018ء میں مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان نے غیر قانونی طور پر اراضی کا استعمال کروایا،پھر غیر قانونی طور پر کھوکھر ہائوس تعمیر کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتایا جائے کہ بغیر نقشے کی تعمیر پر بلڈنگ مسمار کی جائے گی یا جرمانہ کیا جائے گا،اس نوعیت کے کیسوں میں اب تک کتنے لوگوں کو جرمانے یا نوٹس جاری کئے گئے۔ عدالت نے کھوکھر برادران کی عبوری ضمانتوں میں 16 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :