غزہ میں جنگی جرائم کی اقوام متحدہ کی رپورٹ غیر منصفانہ ہے، اسرائیل

کمیشن کی رپورٹ میں درج حقائق اور قانونی تجزیوں پر اسرائیل سنگین تحفظات رکھتا ہے،ترجمان

جمعہ 22 مارچ 2019 21:33

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کو اسرائیل نے غیر منصفانہ قرار دے یا ہے۔اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے یہ تحقیقات قریب ایک برس قبل کرائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہاکہ کمیشن کی رپورٹ میں درج حقائق اور قانونی تجزیوں پر اسرائیل سنگین تحفظات رکھتا ہے۔

اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے یہ تحقیقات قریب ایک برس قبل کرائی گئی تھی۔ اس انکوائری رپورٹ کے مطابق، گزشتہ برس تیس مارچ سے اکتیس دسمبر تک ہر ہفتے منعقد ہونے والے مظاہروں کے دوران چھ ہزار سے زائد مظاہرین کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا تھا۔ تحقیقاتی کمیشن نے اسرائیل سے ان واقعات کی تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔